جنرل نیوز

عادل آباد ۔ مدرسہ خدیجتہ الکبری للبنات میں جشن یوم آزادی کی تقریب ۔ قومی پرچم لہرایا گیا ۔

عادل آباد ۔ مدرسہ خدیجتہ الکبری للبنات میں آزادی کی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔ ناظم مدرسہ مولانا محمد منیر الدین رشیدی نے پرچم کشائی انجام دی۔ ناظم تعلیمات مفتی سردار رحمانی قاسمی نے باضابطہ پروگرام کی راست نگرانی و نظامت کے فرائض انجام دیے۔اس موقع پر شرکاء نے قومی پرچم کو سلامی پیش کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو خراج پیش کیا گیا ۔ مولانا محمد منیر الدین رشیدی اور مفتی سردار رحمانی قاسمی نے اپنے خطاب میں جنگ آزادی میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والے مسلمانوں اور علماء کرام کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانیوں سے شرکاہ کو واقف کروایا اور کہاکہ انہی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم سب مل کر آزادی کا جشن منارہے ہیں ۔ اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کی طالبات نے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔ اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ ، سرپرستوں کے علاوہ مقامی احباب موجودہ تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button