جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کھمم میں نقلی سونی ٹی وی فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب _ اترپردیش کے 4 نوجوان گرفتار

کھمم _ 9 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم میں مشہور ٹی وی کمپنی سونی کے نام پر نقلی ٹی وی کو  فروخت کرنے والے گروہ کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ ٹاسک فورس اور سیول پولیس نے  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یو پی سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے 43 انچ کے 33 ٹیویوں 2.91 لاکھ روپے چار آیکٹوا گاڑیاں اور ایک کار ضبط کی۔  تفصیلات کے بموجب تلنگانہ کے کھمم رورل میں یو پی سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان سونی کمپنی برانڈ کا اسٹیکر استعمال کرتے ہوئے دیہی عوام کو ٹی وی فروخت کررہے تھے  سونی کمپنی کا نقلی اسٹیکر بناکر ٹیویز پر آویزاں کرکے  اپنے آپ کو آرمی میں کام کرنے کا یقین دلا رہے تھے ان نوجوانوں نے عوام کو بتایا کہ آرمی سے سستے داموں میں انھیں  سونی کمپنی کے ٹیویز حاصل ہوتے ہیں  سونی کمپنی کی 43 انچ کی ٹی وی کی قیمت 35 ہزار روپیہ ہے یہ لوگ عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے 15 ہزار روپیہ میں نقلی ٹی وی فروخت کررہے تھے

 

ایک شخص کی شکایت پر کھمم رورل اے سی پی بسوا رڈی کی قیادت میں ٹاسک فورس پولیس اور سول پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا اس موقع پر کھمم رورل اے سی پی نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست یو پی سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان دیھی عوام کو دھوکا دیتے ہوئے برانڈ سونی کمپنی کا اسٹیکر ایک سافٹ ویئر ڈاؤن کرکے یہ نقلی ٹیویز فروخت کررہے تھے اور ساتھ میں آرمی کا نقلی کارڈ بھی بتاکر اپنے آپ کو آرمی کے ملازم ظاہر کررہے تھے

 

ان چار نوجوانوں کے پاس سے پولیس نے 33 ٹیویز 2.92 لاکھ نقد رقم چار آیکٹوا گاڑیاں ایک کار اور پنڈرائز ضبط کر لیے پولیس ان چار نوجوانوں کے علاوہ اور کون کون لوگ اس دھوکہ دہی میں شامل ہے ہر زاویہ سے تحقیقات کررہے ہیں کھمم رورل اے سی پی بسوا رڈی نے کھمم ضلع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے دھوکہ بازوں شاطر ٹولے سے ہوشیار رہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button