نیشنل

بھارت جوڑو یاترا میں قلب پر حملہ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ کا انتقال

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چودھری سنتوکھ سنگھ کا قلب پرحملہ کی وجہہ سے انتقال ہو گیا۔ وہ بھارت جوڑو یاترا میں شریک تھے۔ جس وقت سنتوکھ سنگھ کو دل کا دورہ پڑا وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے تھے کہ اچانک انھوں نے سینہ میں درد کی شکایت کی اورغش کھا کر گرپڑے۔ سنتوکھ سنگھ کو فوری طور پر پھگواڑہ کے ویرک ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اطلاع دی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اوران کی موت ہوگئی۔سنتوکھ سنگھ کی طبعیت کے ناساز ہوتے ہی راہل گاندھی نے اپنی یاترا روک دی اورفوری ہاسپٹل پہنچے۔ بھارت جوڑو یاترا آج لدھیانہ کے لاڈووال سے صبح 7 بجے شروع ہوئی تھی اور اسے صبح 10 بجے جالندھر کے گورایا پہنچنا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button