جرائم و حادثات

جائیداد کے لئے باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں نوجوان کا قتل _ حیدرآباد میں دل دہلادینے والا واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔ شمع کالونی میلاردیوپلی کے رہنے والے عبداللہ پرکل رات مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کے رشتہ داروں نے بتایا کہ عبداللہ پران کے باپ بھائیوں اوربہنوں نے جائیداد کے تنازعہ میں گھرمیں گھس کرحملہ کردیا۔ حملہ میں عبداللہ شدید زخمی ہوگئے تھے انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے مقتول کی بیوی اوردوسروں پر بھی حملہ کیا۔ واقعہ کے بعد پولیس مقام واقعہ پر پہنچی اورمصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button