جرائم و حادثات

حیدرآباد: کتے کے بھونکتے ہوئے سامنے آجانے پر خوفزدہ فوڈ ڈیلوری بوائے رضوان تیسری منزل سے کود گیا

حیدرآباد: کتے کے اچانک بھونکتے ہوئے سامنے آجانے پر خوفزدہ فوڈ ڈیلیور بوائے تیسری منزل سے کود گیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رضوان نامی فوڈ ڈیلیوری بوائے کل رات بنجارہ ہلز کے ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پرآرڈر لے کر پہنچا۔ اس نے جیسے ہی فلیٹ کا دروازہ کھولا پالتو کتا اچانک بھونکتے ہوئے سامنے آگیا جس پرخوف کے عالم میں نوجوان نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ اسے زخمی حالت میں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مکان مالک پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے زخمی کے بھائی نے کل رات بنجارہ ہلز پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button