جرائم و حادثات

ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلم نوجوان کو بے دردی سے پیٹا گیا _ 12 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

بنگلورو _ 9 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) ہندو لڑکی سے بات کرنے والے  مسلم نوجوان "عفید” کو کچھ لوگوں نے بے دردی سے پیٹ دیا ،اس سلسلے میں پولیس نے 12 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

 

یہ واقعہ کرناٹک کے دکشینا کنڑ ضلع کا ہے، عفید نامی ایک مسلم نوجوان سبرامنیا کرناٹک آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے پاس کھڑی ایک ہندو لڑکی سے بات کر رہا تھا۔ اچانک کچھ لوگ لڑکے کے پاس آئے اور اسے پکڑ کر گاڑی میں بٹھا لئے  اور ایک سنسان جگہ لے گئے۔اس کے بعد انہوں نے حفید کو بے دردی سے پیٹا اور چاقو کے نوک پر اسے دھمکی دی کہ وہ آئندہ کبھی لڑکی سے نہ ملے۔

 

حفید کی مار پیٹ کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ زیر جامہ زمین پر پڑا نظر آ رہا ہے اور اس کے جسم پر مار پیٹ کے نشانات بھی نظر آ رہے ہیں۔

5 جنوری کو اس واقعہ کی شکایت سبرامنیا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 323، 324، 307 اور 365 کے تحت 12 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جن میں چند حملہ آور کو گرفتار بھی کرلینے کی اطلاع ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button