جنرل نیوز

کھمم میں کسانوں کے مسائل پر کانگریس کا دھرنا

تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی کی ہدایت پر آج کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کی قیادت میں کسانوں کے مسائل کو لیکر کھمم کانگریس آفس سے ریالی نکالی گئی ریالی کھمم کلکٹریٹ کے روبرو واقعہ دھرنا چوک پہنچکر احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا

 

اس موقع پر مدیرا رکن اسمبلی و سی ایل پی قائد بھٹی وکرامارک نے خطاب کرتے ہوئے  تلنگانہ حکومت سے دھرنی پورٹل کو فوری برخاست کر نے کا مطالبہ کیا اور کسانوں کے لون کو بھی معاف کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے کسانوں کو انشورنس کے تحت فصل خراب ہو نے پر حکومت کی جانب سے بھر پور معاوضہ دیا جائے۔ بھٹی وکرامارک نے تلنگانہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ  حکومت کسانوں کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے انھوں نے یاد دھانی کی کہ کانگریس کے دور حکومت میں تمام کسانوں کو انشورنس کے ذریعے فصل خراب ہو نے پر فی ایکر 5000 ہزار روپے معاوضہ دیا جاتاتھا دھان خریداری کا تلنگانہ حکومت جو دعویٰ کررہے ہے بلک کسانوں کو معقول معاوضہ دیاجائے ملو بھٹی وکرامارک نے مزید کہا کہ قبائلی طبقات کے کسانوں کو فوری اراضیات کے پٹہ جات جاری کئے جائیں ریالی اور دھرنا پروگرام میں کانگریس قائدین کارکنان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button