جرائم و حادثات

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ _ ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے کے بعد کار ہوا میں اڑ گئی

حیدرآباد _ 27 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ راجیو راہداری  پر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے والی کار پلٹ گئی اور سڑک کی دوسری جانب ایک کار پر گر پڑی ۔  اس واقعے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

بتایا جاتا ہے کہ سدی پیٹ سے حیدرآباد کی طرف ایک تیز رفتار کار جب کوکنور پلی کے قریب پہنچی تو کار کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد یہ پلٹ کر دوسری طرف سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد یہ ہوا میں اڑ گئی اور سڑک پر گر گئی

 

اس واقعہ میں دو کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔  ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس حادثے سے متعلق مناظر وہاں پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت کریم نگر ڈیری کے مشیر ہنمنت ریڈی، میدک کے سابق ایم ایل اے پدمادیویندر ریڈی کے ڈرائیور شوبھن اور پرشانت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button