نیشنل

گنیش چتورتھی کی پوجا میں چند مسلم بھائی بھی شریک

بنگلورو _ یکم ستمبر ( اردولیکس) کرناٹک کے مانڈیا ضلع میں گنیش چتورتھی  کے موقع پر منعقدہ  پوجا میں مسلم بھائیوں نے شرکت کی۔ٹوپی پہن کر چند افراد نے وگھناس  بھگوان کی پوجا کی۔ چہارشبہ کو ملک بھر میں گنیش نوراتری کی تقریبات شروع ہو گئیں۔ جس کے پیش نظر ہندوؤں نے کرناٹک کے مانڈیا ضلع کی بیڑی کالونی میں گنیش مورتی نصب کی۔ پہلی پوجا میں بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جن میں چند مسلمان بھی شامل تھے ایک مسلمان بھائی نے بتایا کہ وہ بھی ان تقریبات میں شرکت کریں گے جو دس دن تک جاری رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ بیڑی کالونی میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔ اور وہ ہندووں کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button