نیشنل

گیان واپی مسجد معاملہ۔ مسجد کمیٹی کوعدالت نے عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی: گیان واپی مسجد تنازعہ کی سماعت کرنے والی عدالت نے مساجد کمیٹی کو جرمانہ عائد کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جج نے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کو کیس کی تیاری کے لئے عدالت کی جانب سے دی گئی مہلت کے بعد مزید دس دن کا وقت طلب کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا اور کمیٹی کو آخری موقع دیا ہے۔ اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 22اگست کو ہوگی۔
واضح رہے کہ مسلم فریق کے وکیل ابھئے ناتھ یادو کا گذشتہ دنوں انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے 4 اگست کو عدالت سے نیا وکالت نامہ داخل کرانے کے لئے15 دن کا وقت طلب کیا تھا۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے عدالت کی کاروائی شروع ہونے سے پہلے ڈاکیومنٹیشن کے لئے مزید 10دنوں کا وقت طلب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button