جرائم و حادثات

مہیشورم گیٹ کے قریب بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی _ پرانا شہر حیدرآباد کے دو نوجوان جاں بحق

حیدرآباد _ 13 جولائی ( اردولیکس ) حیدرآباد کے پرانے شہر کے دو نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ جمعرات کو مہیشورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع مہیشورم گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر بائیک نے کنٹرول کھو دیا جس کے نتیجہ میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

 

ایس ایس آئی روی کمار کے مطابق حیدرآباد کے کنچن باغ بابا نگر کے رہنے والے محمد احمد (18) اور محمد شجاع الدین(18) مہیشورم گیٹ سے مہیشورم کی طرف بائیک پر جا رہے تھے کہ بائیک نے کنٹرول کھو دیا اور ڈیوائیڈر سے بائیک ٹکرا گئی جس میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button