نیشنل

سمبت پاترا نے بھگوان جگن ناتھ کو مودی بھگت قرار دیا۔ پھر مانگی معافی

نئی دہلی۔ بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے بھگوان جگن ناتھ کو مودی بھگت قرار دیا تھا بعد ازاں انہوں نے اسے زبان کی لغزش قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔وہ حلقہ لوک سبھا پوری سے بی جے پی امیدوار ہیں۔ سمبت پاترا نے پیر کے دن اڈیشہ کے ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا

 

بھگوان جنگن ناتھ وزیراعظم نریندر مودی کے بھکت ہیں، رات ایک بجے کے قریب انہوں نے سوشل میڈیا پلاٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی غلطی کے بارے میں معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا آج میں بھگوان جگن ناتھ کے تعلق سے ہونے والی اپنی غلطی سے پریشان ہوں، میں بھگوان کے قدموں میں سر جھکا کر معافی مانگتا ہوں، اپنی غلطی کے لیے توبہ کے طور پر میں اگلے تین دنوں تک اپواس رکھوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ کوئی بھی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھگوان کسی انسان کے بھکت ہیں۔

 

ایک چینل سے بات کرتے ہوئے مجھ سے غلطی ہوئی ہے میں اس متفق ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے لیکن کسی شخص سے انجانے میں ہوئی غلطی کو بھگوان بھی معاف کر دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button