جرائم و حادثات

عادل آباد شہر میں 11 سالہ شیخ عرفان کی برقی شاک لگنے سے ہوئی موت

عادل آباد ۔ تلنگانہ کے عادل آباد شہر کے محلہ خانہ پور میں پیر کی شام برقی  شاک  لگنے سے عادل آباد وائی یس آر کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل صدر شیخ اسلم کے 11  سالہ فرزند شیخ عرفان کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق چھٹویں جماعت میں زیر تعلیم شیخ عرفان شام کے وقت کھیلتے ہوئے گھر کی چھت پر گئے ۔غلطی سے چھت سے گزرنے والا برقی کا سروس وائر شیخ عرفان کی گردن سے ٹکرا گیا۔جس کی وجہ سے برقی شاک  لگنے سے شیخ عرفان کی موت ہوگئی۔

 

گھر والوں نے لڑکے کو فوراً رمس ہاسپٹل منتقل کیا۔جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرتے ہوئے لڑکے کی موت کی تصدیق کی۔معصوم بچے کی اچانک وفات سے گھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔مُختلف سياسی جماعتوں کے قائدین دوست احباب اور رشتے داروں نے متوفی کے گھر پہونچ کر متوفی کے والد شیخ اسلم کو پرسہ دیا ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button