تلنگانہ

بی جے پی کے گستاخ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو پاکستان سے ملی جان سے مارنے کی دھمکی!

حیدرآباد: حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے بی جے پی کے گستاخ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو پاکستان سےدھمکی آمیز فون کال کی شکایت کی گئی ہے۔ پیر کو راجہ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ اسےایک پاکستانی نمبر سے واٹس ایپ کالز موصول ہو رہی تھیں جس میں اسے انتباہ دیا گیا تھا کہ اسے جان سے مار دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ، ڈی جی پی اور سی پی کو ٹوئٹر پر یہ کہتے ہوئے ٹیگ کیا گیا کہ اسے پیر کی سہ پہر 3:34 بجے ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوا۔ راجہ سنگھ نے کل مہاراشٹر میں چھترپتی شیواجی جینتی کے موقع پر سنسنی خیز تبصرہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button