نیشنل

پولیس اسٹیشن میں شراب پی کر ڈانس کرنے والے 5 پولیس ملازمین معطل _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 10 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) ہولی کے دن پولیس اسٹیشن میں شراب پی کر  ڈانس کرنے والے 5 پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ ہولی کے موقع پر پیش آنے والے اس واقعہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ یہ واقعہ جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں پیش آیا۔ مہاگامہ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر مامور پولیس والوں نے ہولی منائی۔ اس موقع پر شراب نوشی کی گئی۔ کچھ پولیس والوں نے میوزک پر ڈانس کیا۔

 

اس دوران کسی نے ان کے موبائل پر ریکارڈ کیا ہوا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔ جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر بابو لال مرانڈی نے ٹویٹر پر اس ویڈیو کلپ کو پوسٹ کیا۔ اور چیف منسٹر ہیمنت سورین  حکومت پر تنقید کی۔ جس کے بعد  پولیس کے اعلیٰ حکام نے  شراب پی کر ڈانس کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

 

معطل کیے گئے پولیس اہلکاروں میں دو اے ایس آئی اور تین کانسٹیبل شامل ہیں۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر بپن بہاری رائے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رادھا کرشنا سنگھ، کانسٹیبل ستیندر نارائن سنگھ، کرشنا کمار سنگھ اور پیارے موہن سنگھ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button