تلنگانہ

تلنگانہ سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب کی نئی تاریخ طئے

حیدرآباد _ 10 مارچ ( اردولیکس) نوتعمیر شدہ تلنگانہ سکریٹریٹ کی عمارت کے افتتاح کی نئی تاریخ کو قطعیت دی گئی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق آج چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ سیکریٹریٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 

بعد ازاں 30 اپریل کو سکریٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کا سرکاری طور وقت کے ساتھ اعلان کیا جائے گا۔  ابتدا میں 17 فروری کو صبح 11:30 بجے سے 12:30 بجے کے درمیان چیف منسٹر کے سی آر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کرنے والے تھے لیکن ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کی وجہ سے ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس دن افتتاحی تقریب کو منسوخ کردیا گیا تھا ۔ اور آج نئی تاریخ کو قطعیت دی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button