مبارکباد

نارائن پیٹ کے کرشناوینی ٹائلینٹ اسکول کی طالبہ صفہ حمیرہ کا دسویں جماعت میں شاندار مظاہرہ

نارائن پیٹ: یکم مئی (اردو لیکس) دسویں جماعت کے نتائج میں کرشناوینی ٹائلینٹ اسکول کی طالبہ صفہ حمیرہ نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 10-10 جی پی اے حاصل کرتے ہوئے مستقر میں تاریخ رقم کی صفہ حمیرہ ایک تعلیمی ماحول سے تعلق رکھتی ہے انکے والدہ صباء سلطانہ ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور میں فزیکل سائنس کے معلم ہے اور پی آر ٹی یو تلنگانہ (خواتین) تنظیم کی ریاستی نائب صدر ہیں۔

 

صفہ حمیرہ کی تعلیم میں والدہ کے ساتھ ساتھ انکے والد جناب عبدالسلیم وڈوان کا بھی اہم رول ہے اور نانا جان عبدالرحمن صاحب چاند کی سرپرستی شامل ہے۔ بعد ازاں آج صفیہ حمیرہ کو بہترین نتائج حاصل کرنے پر ضلع کلکٹر سری کویا ہرشا’ ضلع ایس پی یوگیش گوتم اور رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے تہنیت پیش کی

 

اور مستقبل میں بھی اسی طرح سے کامیابی حاصل کرنے کی خواہش کی،رشتہ دار و احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button