انٹر نیشنل

مدینہ منورہ ایرپورٹ پر سفیر ہند نے ہندوستانی عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا 

ریاض ۔ کے این واصف

سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے مدینہ منورہ ایرپورٹ پر ہندوستانی عازمین حج کے پہلے قافلہ کا خیرمقدم کیا۔ مملکت کی جانب سے ہندوستانی حجاج کا استقبال کرنے والوں میں سفیر ہند کے ہمراہ سعودی وزیر ٹرانسپورٹ عزت مآب صالح الجاسر اور نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتح مشعات بھی موجود تھے۔

 

واضح رہے کہ پچھلے پیر کو وزارت خارجہ ہند کے ایک اعلی سطحی وفد نے ہندوستانی عازمین حج کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مملکت کا دورہ کیا تھا۔اس وفد کی قیادت مکتیش پردیشی، سکریٹری (CPV &OIA) نے کی تھی۔ اس وفد میں جوائنٹ سکریٹری اسیم مہاجن اور عاصم انور بھی شامل تھے۔ مکتیش پردیشی وزارت خارجہ ہند میں ڈاکٹر اوصاف سعید کے جانشین ہین جو پچھلے ستمبر مین اپنے قدمات سے سبکدوش ہوئے۔

 

ہندوستانی عازمین جو مدینہ منورہ پہنچے میں وہ قبل از حج یہان چالیس نمازوں کی ادائیگی اور زیارت مدینہ منورہ سے فارغ ہوکر مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔ حج کی سعادت حاصل کرکے جدہ سے وطن لوٹیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button