جرائم و حادثات

کارسڑک کے بازو کنٹہ میں گرپڑی۔ ضلع کریم نگرمیں حادثہ

کریم نگر: ایک تیز رفتارکار حادثاتی طورپرکنٹہ میں گرپڑی۔ یہ حادثہ ضلع کریم نگر شنکرپٹنم منڈل کے کتہ گٹہ میں آج پیش آیا۔ ضلع پدا پلی کے برقی سب اسٹیشن کے اے ای وی وینکٹ نارائنا اپنی کارمیں ورنگل کی طرف جارہے تھے ، راستہ میں کار بے قابو ہوکرکتہ گٹہ موضع کے مضافات میں نیشنل ہائی وے کے بازو کنٹہ میں کارگرپڑی۔ مقامی افراد کی اطلاع پرپولیس فوری وہاں پہنچ گئی اورانھوں نے کارسوارشخص کو بچالیا۔ مقامی افراد کی چوکسی اورپولیس کی بروقت مدد کے نتیجہ میں وینکٹ نارائنا کی جان بچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button