جنرل نیوز

ضلع نظام آباد اور شہر میں بڑے پیمانے پر اجتماعی قومی ترانہ پروگرام کا انعقاد۔ ضلع کلکٹر و دیگر عہدیداروں کی شرکت

نئی نسل میں حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دینے تلنگانہ حکومت نے قومی ترانہ ضلع نظام آباد اور شہر میں بڑے پیمانے پر تقریب کا انعقاد۔ ضلع کلکٹر و دیگر عہدیداروں کی شرکت

نظام آباد:16/ اگست (اُردو لیکس)نئی نسل میں حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دینے تلنگانہ حکومت نے قومی ترانہ کو منفرد طور پر پیش کرنے کیلئے چیف سکریٹری سومیش کمار نے ضلع کلکٹر، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کمشنر آف پولیس کو احکامات جاری کئے تھے۔ آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے11:30 بجے دن ضلع نظام آباد کے تمام گرام پنچایتوں، میونسپل وارڈوں، دفاتر، اہم ٹرافک جنکشنوں، اہم مقامات، اسکولوں، کالجوں، آنگن واڑی مراکز، مارکٹ یارڈس، بس اسٹانڈس، ریلوے اسٹیشن کے علاوہ اہم چوراہوں پر اجتماعی طور پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔

شہر نظام آباد میں ضلع کلکٹر نارائن ریڈی، پولیس کمشنرناگاراجو، ضلع پریشد چیرمین ڈی وٹھل راؤ، اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا، اے سی پی نظام آباد وینکٹیشور راؤ، سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر پرتیما راج کے علاوہ دیگر نے نہروپارک پر عوام، طلباء اور تجارتی اداروں کے ذمہ داران کے ہمراہ قومی ترانہ پڑھا، اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر اور مختلف محکمہ جات کے ملازمین اولڈ ایل آئی سی چوراستہ پر، مئیر نیتو کرن قلعہ چوراستہ پر، نوڈا چیرمین کنٹیشور چوراستہ پر، ٹی آرایس قائدین نوید اقبال کی قیادت میں پھولانگ امبیڈ کر چوراستہ پر قومی ترانہ پڑھا اس پروگرام میں شیخ علی صابری کے علاوہ طلباء و طالبات IVٹاؤن سے وابستہ پولیس عہدیداروں نے اجتماعی طور پر قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر امبیڈ کر چوراہا پر ٹرافک کو روک دیا گیا تھا۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ اجتماعی طور پر قومی ترانہ پڑھنے میں عوام کی کثیر تعداد پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ ضلع کلکٹر نے یادگار تقریب میں شرکت کرتے ہوئے تاریخ رقم کروائی علاوہ ازیں نظام آباد ضلع میں 21/ اگست تک منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button