جنرل نیوز

نظام آباد کے سینئر جرنلسٹ سوریہ پرکاش ریڈی کا دیہانت

سینئر جرنلسٹ سوریہ پرکاش ریڈی کا دیہانت

نظام آباد: 16/ اگست (اُردو لیکس) نظام آباد کے سینئر جرنلسٹ مسٹر سوریہ پرکاش ریڈی ایڈیٹر تلگو روزنامہ ”جنما ہکو“ کا اچانک قلب پر حملہ کے باعث دیہانت ہوگیا اور آج 2 بجے دن ان کی آخری رسومات سنکدرآباد میں انجام دی گئی۔ مسٹر سوریہ پرکاش ریڈی کچھ عرصہ سے سی ایل کالونی سکندرآباد میں قیام پذیر تھے۔ سینئر جرنلسٹ سوریہ پرکاش ریڈی کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور اییک دختر ہے۔ 67 سالہ سوریہ پرکاش ریڈی نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں 40 سال سے زائد عرصہ تک وابستہ رہے۔ سوریہ پرکاش ریڈی کے اچانک گذر جانے پر سینئر جرنلسٹ اے ایس سامبیا، ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر ٹی یو ڈبلیو جے احمد علی خان، تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع صدر اشفاق احمد خان پاپا، سینئر جرنلسٹ سید نجیب علی ایڈوکیٹ، پرامود، دیوی داس، جمال پور گنیش، اے سائیلو، پلورنریندر، لمبادری نے اپنے شدید رنج و ملال کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button