تلنگانہ

اجتماعی قومی ترانہ پروگرام میں مسلم لیگ کے قأیدین مرزا قدوس بیگ، محمد صادق حسین کی شرکت

محبوب نگر:تلنگانہ بھر میں اجتماعی طورپر قومی ترانہ پڑھنے کے پروگرام کے حصہ کے طور پر ضلع محبوب نگر کے گھڑیال چوک علاقہ میں 11.30بجے دن منعقدہ تقریب میں مرزا قدوس بیگ صدر ضلع مسلم لیگ ،محمد صادق حسین سیکریٹری جنرل ضلع مسلم لیگ کے علاوہ محکمہ پولیس کے اعلی عہدیداروں اور طلبہ کے ساتھ ساتھ عام عوام نے بھی شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا۔حکومت تلنگانہ کے اس پروگرام سلسلہ میں گھڑیال چوک کی مصروف ترین سڑکوں کی ٹریفک کوروک دیا گیا تھا اورپولیس کی جانب سے وسیع تربندوبست کیاگیا تھا۔آزادی کے 75برس کی تکمیل کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ریاست بھر میں اجتماعی قومی ترانہ پڑھاجائے۔اس اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع محبوب نگر کی عوام نےبھی بڑی تعدادمیں حصہ لیتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنایا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button