جرائم و حادثات

بی آر ایس رکن اسمبلی پٹنم نریندر ریڈی کے خلاف حیدرآباد کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

حیدرآباد _ 11جون ( اردولیکس) بی آر ایس رکن اسمبلی  کوڑنگل  پٹنم نریندر ریڈی کے خلاف حیدرآباد کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے اندرا پال ریڈی نامی شخص کی شکایت اور عدالت کے حکم پر  مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شکایت میں متاثرہ شخص پال ریڈی نے بتایا کہ 2018 میں اس نے اپرپلی میں ایک پلاٹ خریدنے کی کوشش کی۔ اسی دوران رکن اسمبلی پٹنم نریندر ریڈی اور راکیش ریڈی کا ان سے ثالث کے طور پر تعارف ہوا۔

 

ان دونوں نے سری رام ریڈی نامی ایک اور شخص کو ان سے ملوایا جو کچھ اور زمینداروں کو جانتا تھا۔ زمین اور کمیشن سمیت کل 3.65 کروڑ روپے میں زمین فروخت کرنے کی بات ہوئی ۔ اندراپال ریڈی نے بھی کمیشن دینے پر رضامندی ظاہر کی۔اور رکن اسمبلی نریندر ریڈی کو 3 کروڑ 5 لاکھ روپے کی رقم ادا کی ۔ باقی 60 لاکھ روپے کی رقم کے لیے رکن اسمبلی انھیں کافی پریشان کررہے تھے رقم نہ ہونے کی وجہ سے وہ بینک سے  قرض حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے

 

شکایت میں کہا گیا ہے کہ باقی رقم کے لئے رکن اسمبلی نریندر ریڈی نے ان کے مکان پہنچ کر ان کی بیوی کو دھمکایا، انھیں کمرے میں بند کردیا اور ان کی  شدید پٹائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے نے اپنا گن مین بھیج کر انہیں مارنے کی کوشش کی۔ اندرا پال ان کی حراست سے فرار ہو کر پولیس میں شکایت درج کرائی۔

 

تاہم متاثرہ نے شکایت میں کہا کہ پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ جس پر وہ عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرائے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button