جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہرسے نئی نویلی دلہن لاپتہ

حیدرآباد: پرانا شہرکے علاقہ چندرائن گٹہ سے ایک خاتون لاپتہ ہوگئی۔ پولیس کے بموجب احمد منور اقبال ساکن گلشن اقبال کالونی نے شکایت درج کروائی کہ ان کی شادی 7 جنوری 2022 کو 20 سالہ امرین بیگم سے ہوئی تھی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ 12 اگست کو ان کی بیوی گھرسے لاپتہ ہوگئی اس کے کپڑے اورزیورات بھی موجود نہیں ہیں، خاتون کے لاپتہ ہوجانے کے معاملہ میں شیخ سمیرعرف بابا نامی شخص پرشبہ ظاہرکیا گیا ہے اس کا فون بند ہے۔ پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button