تلنگانہ

کھمم میں 5 نومبر کو بی آر ایس پارٹی کا پرجا آشرواد جلسہ عام چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر خطاب کریں گے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل

کھمم کے بی آر ایس پارٹی آفس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے صحافیوں کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ متحدہ کھمم ضلع میں پھلے مرحلے کے اندر چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے تین مقامات پر پرجا آشر واد جلسوں سے خطاب کیا ان تینوں جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی اور عوام کی عوام نے کے سی آر سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی سے اپنے گہرے وابستگی کا اظہار کیا

 

پی اجےکمار نے کہا کہ تلنگانہ کی جنگی خطوط پر ترقی ہی بی آر ایس پارٹی کی شاندار کامیابی کی ضمانت دیں ملک آزاد ہوکر کانگریس پارٹی کے بشمول تمام اپوزیشن پارٹیوں نے تلنگانہ کی ترقی اور تلنگانہ کے عوام کے لیے کچھ نہی کیا پھچلے نو سال کے عرصے میں ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ میں تمام طبقات کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی جس سے کانگریس پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اب تلنگانہ کی عوام کانگریس کے جھوٹے وعدوں پر بروسا کرنے والی نہیں ہے

 

پی اجے کمار نے کہا کہ پانچ نومبر کو کھمم کے ایس آر ایڈ بی جی این آر پی جی کالج گراؤنڈ میں پرجا آشرواد جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں ریاستی وزیر اعلی کے سی آر شرکت کریں گے اور اسی دن کتہ گوڑم میں بھی منعقدہ پرجا آشر واد جلسہ سے کے سی آر خطاب کریں گے اس موقع پی اجےکمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر ان جلسوں کو کامیاب بنائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button