جرائم و حادثات

حیدر آباد میں گونگی و بہری خاتون کے ساتھ عصمت ریزی کا گھناؤنا واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک گونگی اور بہری خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے گھر کے قریب رہنے والے سائی نامی نوجوان نے یہ شرمناک حرکت اس وقت کی جس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھے۔

 

نوجوان نے خاتون کو باتھ روم میں بند کر دیا اور اس کی عصمت ریزی کی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ ملزم نے یہ حرکت اس وقت کی جب متاثرہ کا شوہر اپنی ماں کو لے کر کہیں باہر گیا ہوا تھا اور گھر میں کوئی موجود نہیں تھے۔ متاثرہ چونکہ بول نہیں سکتی اس لیے وہ چیخنے سے بھی قاصر تھی۔

 

عصمت ریزی کے بعد نوجوان خاتون کو باتھ روم میں چھوڑ کر باہر سے دروازہ لگا کر فرار ہو گیا۔جب خاتون کا گھر شوہر گھر واپس ہوا تو اسے تفصیلات کا علم ہوا جس پر اس نے ہمایوں نگر پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button