تلنگانہ

حیدرآباد کے معروف صحافی جناب نسیم عارفی کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد _ 19 اگست ( اردولیکس) اردو صحافت کے لئے ایک افسوسناک اطلاع ہےکہ معروف صحافی اور سابق ایڈیٹر روزنامہ اعتماد جناب نسیم عارفی ( خواجہ معین الدین) کا انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 81 برس تھی اور  چند دنوں سے علیل تھے جمعہ کی رات اچانک طبعیت خراب ہونے پر انھیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں آج ہفتہ کی دوپہر انتقال ہوگیا۔

جناب نسیم عارفی شہر حیدرآباد سے شائع ہونے والے تمام اخبارات میں اہم عہدوں پر فائز رہے اور انہیں صحافتی خدمات پر کئی ایوارڈ بھی ملے۔

۔نماز جنازہ آج ہفتہ کو بعد عشاء 9 بجے یا  شب مدینہ مسجد بانو نگر، واٹر ٹینک روڈ سنتوش نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ 3 فرزندان منیب عمران غوری – راشد فرحان غوری اور نجیب عرفان غوری اور دو دختران شامل ہیں

تفصیلات کیلئے فون

9848980483-7893219888

پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button