جرائم و حادثات

لنک پر کلک نہیں کیا اور نہ ہی او ٹی پی آیا پھر بھی اکاؤنٹ سے 9 لاکھ غائب۔ وقارآباد میں عجیب وغریب واقعہ

حیدرآباد:  ایک لڑکی کے اکاونٹ سے اوٹی پی یا میسیج کے بغیر9 لاکھ روپئے سے زائد رقم اڑا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وقارآباد پوڈورمنڈل کے ایک موضع سے تعلق رکھنے والے جگیا نے اپنی بیٹی دیپیکا کے اکاونٹ میں دس لاکھ روپئے جمع رکھے تھے۔

رقم کی ضرورت پڑنے پرکل باپ بیٹی بینک پہنچے تو پتہ چلا کہ کھاتہ خالی ہے۔ تفصیلات حاصل کرنے پرمعلوم ہوا کہ 9 لاکھ 33 ہزارروپئے بہارکے ایک شخص نے نکال لئے ہیں۔ انھوں نے ضلع ایس پی سے اس بات کی شکایت کی، پولیس کے پوچھنے پرطالبہ نے بتایا کہ اسے نہ ہی کوئی اوٹی پی آیا اورنہ ہی میسیج پھربھی اکاونٹ سے رقم نکال لی گئی۔

طالبہ نے کہا کہ اس نے کوئی آن لائن لنک بھی کلک نہیں کیا تھا، اس کیس کی تحقیقات سائبر کرائم پولیس کے حوالہ کردی گئی۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button