جنرل نیوز

عوامی مسائل کو عاجلانہ حل کرنے کی ضلع کلکٹر پداپلی نے عہدیداران کو دی ہدایت

 

پداپلی۔3اکٹوبر (محمد استقام الدین)ضلع پداپلی کی نو تعمیر شدہ کلکٹریٹ کامپلکس میں منعقدہ پرجاوانی پروگرام میں ضلع کلکٹر و ایڈیشنل کلکٹر کمار دیپک نےضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوام کے مسائل کی بغور سماعت کرتے ہوئے ان سے درخواستیں قبول کیں۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عوام سے موصول شدہ درخواستوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد انھیں متعلقہ محکمہ کے عہدیداران کے حوالے کرتے ہوئے ان درخواستوں کی فوری یکسوئی کے لئے اقدامات کرنے ، درخواستوں کو زیر التواء نہ رکھنے ،درخواستوں کو مسترد کرنے کی صورت میں مکمل تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس پروگرام میں ضلعی عہدیداران ، کلکٹریٹ عملہ و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button