اسپشل اسٹوری

اور جب مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے ایمبولینس چلائی _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 3 اکتوبر ( اردولیکس) مرکزی وزیر سیاحت جی  کشن ریڈی نے ایمبولینس چلا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کے تلک نگر میں ای سی آئی ایل اور اے بی وی  فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ فیور ہاسپٹل کو عطیہ کردہ ایمبولینس کا آج کشن ریڈی نے افتتاح کیا۔بعد ازاں مرکزی وزیر نے ایمبولینس کے چابی لے کر ڈرائیورینگ سیٹ پر بیٹھ گئے اور  ایمبولینس چلا کر وہاں موجود افراد کو حیرت میں ڈال دیا ۔ کشن ریڈی نے اپنے حلقہ انتخاب سکندرآباد میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے جدید سہولیات کے ساتھ لائف سپورٹ ایمبولینس فراہم کرنے کے لیے ecil اور ABV فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ اس ویڈیو کو انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر بھی کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button