جرائم و حادثات

کورٹلہ لڑکی کی مشتبہ موت کا معاملہ۔ مہلوک کی بہن نوجوان کے ساتھ گھر سے فرار، مقام واقعہ پرشراب کی بوتلیں دستیاب۔ مختلف زاویوں سے تحقیقات

کورٹلہ _ 29 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون کے بھیمونی دوبا کالونی میں گزشتہ روز مشتبہ حالت میں مکان کے اندر فوت ہونے والی دیپتی کی موت کے واقعہ میں نیا انکشاف ہوا ہے

 

بتایا گیا ہے کہ دیپتی کی چھوٹی بہن چندنا کل صبح 5 بجے کسی نوجوان کے ساتھ کورٹلہ کے بس اسٹیشن میں نظر آئی اور ان دونوں نے نظام آباد کی بس میں سوار ہوگئے۔ بس اسٹیشن میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں ان دونوں کی نقل و حرکت قید ہوگئی۔

دیپتی کے والد سرینواس ریڈی کو  تین اولادیں 24سالہ دیپتی،چندنا اور سائی ہیں۔دیپتی حیدرآباد میں دیڑھ سال سے سافٹ ویئر انجینئر کے طورپر کام کررہی تھی۔وہ فی الحال گھر سے کام کر رہی تھی۔ چندنا نے بی ٹیک مکمل کر لیا ہے اور گھر پر ہی رہ رہی تھی جبکہ بیٹا سائی بنگلور میں ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

 

سرینواس ریڈی اور مادھوی گھر میں داخلے کی تقریب میں شرکت کیلئے اتوار کو حیدرآباد گئے تھے۔ دونوں نے پیر کی رات 10 بجے اپنی بیٹیوں سے فون پر بات کی۔ منگل کی دوپہر کو فون کرنے پر دیپتی نے فون نہیں اٹھایا جبکہ چندنا کا فون سوئچ آف تھا۔ اس جوڑے نے پڑوسیوں کو اس بات کی اطلاع دی اور ان سے خواہش کی کہ گھر جا کر وہ معلوم کرے جسپر پڑوسیوں نے ان کو فون پر بتایا کہ دیپتی مر چکی ہے۔

 

اس بات کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ دیپتی کی نعش صوفے پر پڑی تھی، باورچی خانہ میں شراب کی دو بوتلیں، کولڈ ڈرنک کی ایک بوتل اور کھانے کے پیکٹ ملے تھے۔ پولیس نے دیپتی کی بہن چندناکا پتہ چلانے کی کوشش کی۔پولیس کو بس اسٹینڈ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پر پتہ چلا کہ وہ اور ایک نوجوان صبح 5.12 سے 5.16 بجے تک نظام آباد جانے والی بس میں سوار ہوگئے۔ پولیس نے دیپتی کے باپ کی شکایت پر مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

پولیس نے کہا کہ چندنا کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس اس زاویہ سے بھی جانچ کررہی ہے کہ شراب کی بوتلیں گھر میں کیسے آئیں؟ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ چندنا اس نوجوان کے ساتھ کیوں فرار ہوئی؟ پولیس تمام زاویے سے تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button