جنرل نیوز

حجاب پر پابندی بے حیائی و بے حجابی کو فروغ دیا جارہا ہے

مدرستہ الصالحات انیسہ نگر بودھن کے زیراہتمام اجتماع

رنجل21 نومبر(پریس نوٹ ) مدرستہ الصالحات انیسہ نگر بودھن کے زیراہتمام اجتماع کے موقع پر مہمان مقرر حضرت مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی صاحب حیدرآباد نے کہا کہ اللہ تعالی نے جو ہمیں اسلام اور ایمان کی دولت سے سرفراز کیا ہے یہ ساری نعمتوں سے افضل ہے اسوقت اسلامی تشخص کو مٹانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے حجاب پر پابندی بے حیائی و بے حجابی کو فروغ دیا جارہا ہے،

اس وقت ملک کی بڑی بڑی تنظیمیں غیر مسلم لڑکوں کو تربیت دے رہی ہے کہ کس طرح مسلم لڑکیوں کو محبت کی جال میں پھنسا کر دین اور ایمان سے محروم کردیا جائے، اس اعتبار سے اور ان نازک ترین حالات میں مدارس اسلامیہ بنات کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ ان مدارس اور دعوت و تبلیغ کے ذریعے اپنی بہنوں اور بیٹیوں میں اسلامی شعور بیدار کیا جاسکے، اسلام نے جو بہترین معاشرتی نظام کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے وہ ہماری بیٹیاں اور بہنیں قبول کرسکے، ہمارا ایمان ہمارا یقین ہمارا توکل اللہ پر رہے، ہم اپنے ایمان اپنے عقیدے اپنے کلچر اپنی تہذیب و تمدن سے ہٹے نہیں۔ عورت کی عزت کے تحفظ کے بغیر پاکیزہ معاشرے کا وجود ممکن نہیں ہے اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دیں سماجی خدمت کے لئے آگے آئیں،

مدرستہ الصالحات بودھن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا گیا اس موقع پر ایم یل ائے شکیل عامر صاحب معزز رکن اسمبلی بودھن کی اہلیہ محترمہ مدرسے کی معلمات طالبات کےعلاوہ کثیر تعداد میں بڑا مجمع موجود تھا مرد حضرات بھی بیان سننے کے لئے خاصی تعداد میں شریک ہوئے جن میں قابل ذکر صدر جلسہ حضرت مولانا لیئق احمد صاحب قاسمی مدظلہ مفتی رئیس منہاج قاسمی مولانا عبدالحمید قاسمی مفتی جابر اشاعتی، مفتی حبیب اللہ بیگ، کنداکرتی، مولانا عبدالرشید، حافظ غیاث الدین صاحب، حافظ افضل، حافظ ابراہیم، حافظ خورشید بیگ، سمیع بھائی کویت، ذاکر بھائی، ضمیر بھائی، مصطفی بھائی کے علاوہ کثیر تعداد میں احباب شریک رہے اس موقع پر مولانا خالد بیگ قاسمی ناظم مدرسہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button