نیشنل

دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات _ مجلس کا 15 حلقوں میں مقابلہ

حیدر آباد – 21 نومبر (اردولیکس ) دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں  مجلس  15 حلقوں میں مقابلہ کررہی ہے  اور ایک آزاد امیدوار کی تائید کی ہے دہلی بلدی   انتخابات 4 دسمبر کو مقرر ہیں۔ مجلس کی جانب سے 17 امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا، انھوں نے اپنا پر چہ نامزدگی بھی داخل کر دیا تھا ، ان میں سے 2 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں، اس طرح سے مجلس کے 15 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سرتاج سیفی ( وارڈ نمبر 245 سری رام کالونی ) محترمہ ستارہ زوجہ فخر الدین (وارڈ نمبر 242 برج پوری محترمہ سروری بیگم بنت ڈاکٹر انور احتشام وارڈ نمبر 243 مصطفی آباد) اصغر انصاری (وارڈ نمبر 244 نہرو وہار ، محترمہ تین شبنم رئیس زوجه حاجی رئیس وارڈ نمبر 225 سلیم پور محترمہ مناظرہ خانم زوجہ ایڈوکیٹ راشد علی وارڈ نمبر 233 سجاش محلہ عبید خان وارڈ نمبر 79 بلی ماران شریمتی ودید پتری زوجہ شری نارائن سنگھ وارڈ نمبر 80 رام نگر ، محترمہ زیبا زوجہ عاقل قریشی ( وارڈ نمبر 81 قریش نگر) ، محترمہ نشاء پروین زوجہ محمد میر خان وارڈ نمبر 72 صدر بازار ) عارف سیفی (وارڈ نمبر 118 ابو الفضل انگلیو)، محترمہ نجرہ پروین زوجہ قیصر امام صدیقی وارڈ نمبر 189 ذاکر نگر ) ، شاہ نواز ( وارڈ نمبر 209 جگت

 

پوری محترمہ ناہید فاطمه زوجه فهد حسن (وارڈ نمبر 11 تیمار پور وزیر آباد ) منت اللہ عالم ( وارڈ نمبر 30 بادانہ ) شامل ہیں۔ جود و امیدواروں کے پرچہ نامزدگی مسترد ہو گئے ان میں محترمہ ریشمہ زوجہ جہانگیر فردوس ( وارڈ نمبر 235 گورکھ پارک) اور محمد جہانگیر خان ( وارڈ نمبر 95 وشنو گارڈن ) شامل ہیں۔ 250 رکنی ایم سی ڈی میں بی جے پی 2 میعادوں سے قابض ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button