جنرل نیوز

مساجد اللہ کے گھر ہیں مساجد کو ایمان والے ہی آباد کرتے ہیں۔ جلسہ افتتاحِ مسجد رحمت عالمﷺ رحمت نگر منڈل ماچاریڈی کاماریڈی کامیاب بنانے مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری کی اپیل  

کاماریڈی 21/نومبر(اردو لیکس) مساجد اللہ کا گھر جنت کے باغ اور خانۂ کعبہ کی شاخیں ہیں؛ مساجد کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں، جو خدا پر یقین رکھتے ہیں، مساجد کی تعمیر بہت کار خیر باعث اور اجر عظیم ہے۔مسجد اُمت ِ مسلمہ کے روحانی وفکری رہنمائی کا مرکز ہے، شریعتِ اسلامیہ کا یہ حسن ہے کہ اس کا پیش کردہ ہر نظام جس مرتب انداز پر اُستوار ہے، وہ خوبی و کمال کی اتنی نوعیتیں اپنے اندر سمویا ہوا ہے کہ انسانی عقل اس کے پیش کردہ نظام سے بہتر اور مکمل تصور بھی نہیں کر سکتی، پس پنجگانہ نمازیں جو اُمت پر روزانہ فرض ہیں، بلاشبہ ایسی عبادت ہے، جو خالص اللہ کی رضا کے لیے ہے، ان نمازوں کے مکمل ثمرات اور عمدہ برکات عظیم اجر وثواب کی صورت میں تو جنت میں ہی ملیں گی، جہاں کی بھی نعمتیں بے مثل وبے نظیر ہیں، ہر نماز کے لیے اذان جیسے عظیم الشان مسنون عمل کے ذریعے لوگوں کو جمع کرنے کا حسین طریقہ اسلام میں مقرر کیا گیا، وہ بے مثال ہے، پھر ان نمازوں کے لیے خاص جگہیں ہیں، جن کا نام مساجد رکھا گیا، جہاں رب کائنات یومیہ پانچ مرتبہ اپنے بندوں کو باتیں کرنے بلاتا ہے،مسجد مسلمان کے لئے تربیت گاہ ہے، حدیث میں ہے کہ جو اللہ کی رضا کے لئے مسجد بناتا ہے، اللہ اس کے لئے جنت میں بہترین گھر بناتے ہیں، اور قرآن مجید میں مساجد کی تعمیر کو مسلمان کے ایمان کی علامت قرار دیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے مسجد بنائی، ایک دوسری حدیث میں ہے کہ جس نے اللہ تعالیٰ (کی رضا) کے لیے چھوٹی یا بڑی مسجد بنائی، ایک اور حدیث میں اس مضمون کے اضافہ سے کہ اگرچہ چیل کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو یا اس سے بھی چھوٹی ہو، اللہ تعالیٰ اس کا گھر جنت میں بنائے گا، ایک حدیث میں مسجد کی تعمیر کرنے اور اسکی صفائی کا خیال رکھنے کو جنت کی حور کا مہر قراردیا ہے، اور خوشبو کی دھونی دینے کا ذکر بھی ہے کہ فرمایا مسجدیں بناؤ اور انہیں صاف رکھو، دھونی دو، آگے ان مساجد کی صفائی کے بارے میں آپﷺ نے فرمایا ان کی صفائی حورِ عین کا حق مہر ہے، مساجد کو جنت کے باغ قراردیا ہے، اللہ نے فرمایا کہ مساجد کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ پر یوم آخرت پر یقین رکھتے ہیں، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں، مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے رحمت نگر میں نو تعمیر شدہ مسجد کے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اپیل کی، تفصیلات کے مطابق موضع گھن پور کے رحمت نگر کاکولاتانڈہ ضلع کاماریڈی کی یہ چھوٹی سی بستی ہے؛ جہاں سنگتراش مسلمانوں رہتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا نام لیکر مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا گیا، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی مستقل اہل خیر حضرات کو دیہات وقصبات میں تعمیر مساجد کیلئے نہ صرف متوجہ کرواتی ہے، بلکہ براہِ راست مکمل اپنی نگرانی میں مسجد کی تعمیر بھی کرواتی ہے، الحمدللہ حیدرآباد کے مخلص برادران صاحبان کو متوجہ کیا گیا، مقام کا معائنہ کروایا گیا، تو اپنے والدِ محترم کے ایصال ثواب کی غرض سےتعمیر کیلئے نہ صرف تیار ہوا بلکہ مکمل کام مع وضو خانہ، حجرۂ امام صاحب وغیرہ تعمیر کروایا، اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے، اور انکے والدِ محترم کی بال بال مغفرت فرمائے، اور اسے صدقہ جاریہ بنائے آمین، اب تعمیر مسجد کے مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر کے طور پر ایک افتتاحی جلسہ بتاریخ 27 نومبر 2022ء بروز اتوار صبح 10 بجے تا ظہر عمل میں لایا جارہا ہے، جس کی صدارت مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی فرمائیں گے، جس میں بحیثیت مہمان تلگو مقرر حضرت مولانا عبدالناصر صاحب مظاہری مدظلہ (محبوب نگر) خصوصی خطاب فرمائیں گے، جبکہ مدعوئین خصوصی کی حیثیت سے محترم مولانا مفتی منور قاسمی صاحب مدظلہ (حیدرآباد) محترم مولانا مفتی عامر رحمانی قاسمی مدظلہ (نائب ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) جناب محمد عبدالماجد صاحب انجینئر حیدرآباد شرکت فرمائیں گے،

لہذا اس پرنور موقع پر عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری (ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) مولانا منظور مظاہری (منتظم مجلس) مولانا نظرالحق قاسمی، (ناظر مجلس) حافظ عبدالرحمن منیری (محصل مجلس) محمد عباد اللہ، میر مبشر علی عامر نگران تعمیر مسجد مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے کی ہے

مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔

9959444430_9912217009_8601396328

متعلقہ خبریں

Back to top button