نیشنل

اور جب چیف منسٹر نتیش کمار صبح کی واکنگ کے دوران فٹ پاتھ پر کود پڑے۔۔۔۔۔

پٹنہ _ 15 جون ( اردولیکس ڈیسک) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی سیکورٹی کی ایک بڑی لاپرواہی کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب دو موٹر سائیکل سوار افراد  چیف منسٹر کو ٹکر مار دینے کی کوشش کی۔ تاہم نتیش کمار نے موٹر سائیکل کی ٹکر سے بچنے فٹ پاتھ پر کود پڑے۔

 

یہ واقعہ آج کو پٹنہ کے  این مارگ پر صبح کی سیر کے دوران  نتیش کمار کے قافلے کے ساتھ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ معمول کی طرح نتیش کمار آج بھی صبح سویرے واکنگ کرنے نکلے تھے جہاں دو موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے ساتھ ان کے حفاظتی حصار میں داخل ہوگئے  ۔جس پر نتیش کمار نے خود کو کسی نقصان سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر چھلانگ لگا دی،

 

یہ علاقہ جہاں سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی سمیت کئی سیاست داں رہتے ہیں۔ چیف منسٹر کی سکیورٹی نے بائیک سواروں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ان سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button