جنرل نیوز

جشن دوسوسالہ اردو صحافت ومشاعرہ کے کامیاب انعقاد۔اردو ورکنگ جرنلسٹس نرمل کے زیر اہتمام تہنیتی تقریب

نرمل:21/نومبر۔ اردو ورکنگ جرنلسٹس نرمل کے زیر اہتمام نرمل ضلع مستقر کے ڈاگ بنگلہ میں ایک پراثر تہنیتی تقریب بضمن (جشن دوسوسالہ اردو صحافت ومشاعرہ کے کامیاب انعقاد) پر انتظامات کو بحسن خوبی انجام دینے والے معاونین جن میں طیب بن صلاح، محمد صادق احمد، محمد رضوان احمد کو اور فہیم احمد خان سینئر صحافی کو (جو پروگرام میں ناگزیر وجوہات کی بناء پر شریک نہیں ہوسکے تھے) مولانا آزاد یادگار میمنٹوز دئیے گئے اور گلپوشی و شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

اس تقریب کی صدارت ایم۔ اے۔ وسیم سینئر صحافی و صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل نے کی جبکہ اس پروگرام کی نظامت رشید عالم الحفیظی ایڈیٹر روزنامہ دبنگ صحافت نے انجام دی محسن بن محمد نائب صدر فیڈریشن ،امین پٹیل نائب معتمد فیڈریشن نے انتظامات کو قطعیت دی ۔اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی ایم۔ اے۔ لطیف قائد کانگریس بھینسہ و جنرل سکریٹری ضلع اقلیتی سیل کانگریس نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر فیڈریشن نرمل ضلع ایم۔ اے۔ وسیم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ نرمل میں 12/نومبرکو منعقدکردہ جشن دوسوسالہ اردو صحافت ومشاعرہ کے تمام معاونین مبارکبادی کے مستحق ہیں جنہوں نے اردو ورکنگ جرنلسٹس نرمل کا آگے بڑھ کر قدم قدم پر ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ ایسے سب ہی معاونین کے ہم ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے ہماری دعوت پر خوش دلی سے تمام امور کی انجام دہی میں بڑھ چڑھ کر ہاتھ بٹایا جناب ایم۔ اے۔ وسیم نے ضلع نرمل، ضلع آصف آباد، ضلع عادل آباد و نظام آباد، کاماریڈی کے ان تمام صحافیوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اردو ورکنگ جرنلسٹس نرمل کی ایک آواز پر لبیک کہا اور جشن دوسوسالہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کی رونق بڑھائی ،قبل ازیں جناب ایم۔ اے۔ لطیف کو بھی ان کی بےلوث و بے باک سیاسی و ملی خدمات کے ضمن میں مولانا آزاد یادگار میمنٹو عطا کیا گیا اور انہیں زبردست گلپوشی وشال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔

جناب ایم۔اے۔لطیف نے اس موقع پر تمام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی ومسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافت کا پیشہ ذمہ دارانہ اور معتبر پیشہ ہے اور صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ ایک صحافی ہمہ تن مادر وطن کی ترقی میں ممد و معاون ہوتا ہے۔ صحافیوں کی قدر ومنزلت کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ صحافی کی مشکلات بھی عام آدمی کی مشکلات کی طرح ہوتی ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ صحافیوں کیساتھ ہورہی ناانصافیوں کے خلاف برابر صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سچا صحافی ملک کی سالمیت اور قوم و ملت کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے اور معاشرے کی اصلاح کی کوشش میں لگارہتا ہے جو قابل قدر و جرأت مندانہ اقدام ہے ، انہوں نےکہا اس پر آشوب دورکے میں جناب ایم۔ اے۔ وسیم شکیل کی قیادت اور رشید عالم الحفیظی کی نگرانی میں صحافیوں کا ایک پلاٹ فارم پر جمع ہونا قابل قدر و قابل مبارکباد ہے۔ انہوں اردو ورکنگ جرنلسٹس نرمل کی ان تمام گرانقدر کوششوں کو سلام کیا اور انکے تمام معاونین کو بھی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے آخر میں اپنی جانب سے صحافیوں کے دفتر میں استعمال کیلئے کرسیوں کا تحفہ دینے کا اعلان کیا۔ جس میں دو عدد آفس چیرس اور دس عدد سادہ چیرس شامل ہیں۔ اس موقع پر انکے ساتھ عیسی لطیف بیگ، عثمان بن عقیل، شعیب، امن، ضیاء وغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button