انٹر نیشنل

ٹویٹرصارفین کیلئے خوشخبری، بلیو ٹک پیڈ اسکیم ملتوی

نئی دہلی: ٹوئٹر نے فی الحال 8 ڈالر میں بلیوٹک کی اسکیم پرملتوی کردی ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جب تک وہ ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کے مسئلہ کا حل تلاش نہیں کر لیتے بلیو ٹک کے لیے پیڈ اسکیم دوبارہ شروع نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے بلیو ٹک کی تصدیق کے عمل کے دوبارہ آغاز کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹویٹرکی جانب سے بلیو ٹک کیلئے ماہانہ فیس کی وصولی کے اقدام پرکئی گوشوں سے تنقید کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button