جنرل نیوز

اعلان داخلہ برائے اعدادیہ ۔ ضلع نرمل ، عادل آباد، منچریال وغیرہ کے حفاظ طلباء کیلئے خوشخبری

خانہ پور: یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور ضلع نرمل میں حفظ کی تکمیل کرنے والے طلباء کرام کے لیے اعدادیہ میں دعوہ اسلامک اکیڈمی حیدر آباد کے نصاب کے مطابق داخلہ کا اعلان کیا جارہا ہے، جناب محمد شاہد علی مظاہری نائب ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پورکے مطابق جو طلبہ آئندہ سال عالمیت میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کے لیے اردو، قرآن مجید کے دور کے ساتھ ساتھ عربی وفارسی کی ابتدائی کتب رمضان المبارک تک پڑھائی جائے گی تا کہ ان کا ایک سال ضائع نہ ہو۔ خواہشمند سر پرستان فوری مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں۔ 9490561678, 9440823953

متعلقہ خبریں

Back to top button