تلنگانہ

تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع میں فاریسٹ رینج آفسر کو قبائلی افراد نے ہلاک کردیا

کھمم _ 22 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کتہ گوڈم ضلع میں قبائلی افراد نے محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔ بھدرادری کتہ گوڑم ضلع میں فاریسٹ رینج آفسر پر قبائلی افراد نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا وہ دوران علاج فوت ہوگئے ۔

تفصیلات کے بموجب آج بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے چندرو گنڈہ منڈل کے بندلہ پاڑو گاؤں میں فاریسٹ رینج آفسر سرینواس راؤ نے اس گاؤں میں حکومت کی جانب سے جو درخت لگائے گئے ان درختوں کو اس گاؤں میں قبائلی افراد کاٹ رہے تھے جس پر فاریسٹ رینج آفسر سرینواس راؤ نے مداخلت کی جس پر پر قبائلی افراد نے کلہاڑی اور درانتیوں سے حملہ کردیا۔ سرینواس راؤ کو شدید زخمی حالت میں کھمم کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے

 

کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے اس واقعہ پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے سرینواس راؤ کے افراد خاندان کو تسلی دی مقتول سرینواس راؤ کے آخری رسومات 23 نومبر کو کھمم کے رگھونات پالم میں سرکاری اعزازات کے ساتھ اداکی جائے گی تلنگانہ حکومت کی جانب سے سرینواس راؤ کے افراد خانہ کو 50 لاکھ روپے رقم اور افراد خاندان میں ایک سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button