جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دلخراش سڑک حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

حیدرآباد: شہرکے حیات نگرعلاقہ میں تین دن قبل ہوئے سڑک حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج آج منظرعام پرآیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 سالہ نویدیتا سورج ایک خانگی ٹی وی چینل میں برسرخدمت تھیں۔ تین دن قبل وہ اپنی ساتھی کے ہمراہ سڑک عبورکررہی تھی کہ ان دونوں کو تیز رفتارکارنے ٹکردے دی تھی۔ جس کے ساتھ ہی وہ اچھل کر گرپڑیں۔ اس حادثہ میں نویدیتا سورج موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کی ساتھی شدید زخمی بتائی گئی ہے۔ آج اس دلخراش سڑک حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button