جرائم و حادثات

کمسن لڑکے کا اغوا اور قتل کے ملزم کو موت کی سزا _ تلنگانہ کے محبوب آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کا سنسنی خیز فیصلہ

ورنگل _ 29 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی محبوب آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے تین سال قبل ڈکشٹ ریڈی نامی کمسن  لڑکے کے قتل کے معاملے میں سنسنی خیز فیصلہ سنایا ہے۔ اس قتل کیس میں ملزم منداساگر کو موت کی سزا سنائی گئی۔ ڈکشٹ ریڈی کے گھر والوں نے عدالت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے وسنتھا اور رنجیت ریڈی کے بیٹے 9 سالہ  ڈکشٹ ریڈی کو اکتوبر 2020 میں محبوب آباد ضلع میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ منداساگر نامی شخص جو کہ مقامی طور پر گاڑی پنکچر کی دکان چلاتا ہے، اس قتل  میں ملوث تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے ورنگل سنٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔

 

اس کیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد محبوب آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے آج   سنسنی خیز فیصلہ سنایا جس میں ملزم کو سزائے موت سنائی گئی۔ تین سال قبل، منڈاساگر، جس نے اپنے گھر کے سامنے کھیل رہے ڈکشٹ ریڈی  کا اغوا کیا تھا،

بعد میں مندا ساگر نے  اسی رات ڈکشٹ ریڈی کے والد رنجیت ریڈی کو انٹرنیٹ کے ذریعے فون کیا اور 45 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ورنہ ڈکشٹ ریڈی کے قتل کی دھمکی دی ۔ رنجیت ریڈی کی شکایت پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا اور پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی تھی تاہم منداساگر نے رقم نہ دینے پر کیسمودرم منڈل کے انارم گاؤں کے مضافات میں لڑکے کا قتل کر دیا، اور اس پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔تین دن بعد دکشت کی نعش دھنمایا گٹہ سے ملی تھی

بعد ازاں پولیس نے منداساگر کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا آج اس کیس کا فیصلہ سنایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button