نیشنل

400 سال بعد تاریخی حقائق کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ تاج محل سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے تاریخ کی کتابوں میں تاج محل سے متعلق غلط معلومات کو حذف کرنے کیلئے داخل کی گئی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سخت ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اس مقدمہ کی سماعت نہیں کرسکتی کیونکہ ان معاملات پر غور کرنا آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کا کام ہے۔ عدالت نے کہا کہ
کیا ہم 400 سال بعد اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ تاج محل کی تاریخ اور اس کے پیچھے تاریخی حقائق کیا ہیں؟ عدالت کے ریمارکس کے بعد درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی جس کے بعد یہ معاملہ یہیں ختم کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button