جنرل نیوز

کل جماعتی مسلم رابطہ کمیٹی محبوب نگر کی ضلع کلکٹر کو یاداشت

محبوب نگر _  بابری مسجد کی شہادت کو ہمارے ملک بھارت کے سیکولر کردار کو دنیا بھرمیں داغدار کرنے والے مجرمانہ فعل کے ذمے دار خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچا نے کے مطالبہ پر مبنی صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک یاداشت مسلمانان محبوب نگر کی جانب سے پیش کرتے ہوے سپریم کورٹ کے فیصلے میں مسجدِ کے وجود اور اسکے ملکیت کو تسلیم کرتے ہوے عقیدہ کی بنیاد پر مسجد کی جگہ کو مندر کے حوالے کرنے کے بعد بابری مسجد کے انہدام کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دینا قانون کو نافذ کرنے والے اداروں کی دستوری ذمہ داری ہے ایک ایسی دہشت گردی جسکو عالمی میڈیا نے مقامی الیکٹرونک کےساتھ براہ راست نشر کی گی ‌کی خاطیوں اگر سزا نہیں دی گئی تو ملک کے قانون‌کے نفاذ میں بدترین ناکامی کا سارے عالم میں تماشہ بن جا یگا اسلے دستوری عہدہ پر فائز صدر جمہوریہ ہند کو ملزمین کے خلاف کاروائی کا متعلقہ ریاستی حکومتوں کو ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا اس مواقع پرمحمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس اتحاد المسلمین محبوب نگر کی قیادت اور محسن خان کنوینر کل جماعتی مسلم رابط کمیٹی محبوب نگر کی نگرانی میں ایک وفدجسمں ،صمد خان صاحب ،عبدالرفع ذکی صاحب مرزا قدوس بیگ صدر مسلم لیگ،سید سعادت الله حسینی کونسلر فلور لیڈر صدر ٹاون مجلس،نورالحسن ،حافظ ادریس سراجی ،محمدعبدالقدیر ،محمد سراج،محمدصادق،مزمل محی الدین کونسلر مجلس شاہ صاحب گٹہ،محمد الیاس مجاہد قادری مجلس یوتھ لیڈر،سجو پہلوان ،عبدالصمد ،عمران شریف ،عبدالرحمن جم،خواجہ عظمت علی کانگریس لیڈر ،چھوٹن ،عظہر ودیگر مسلم قائدین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button