ایجوکیشن

تلنگانہ میں 25 ستمبر سے ہی تعلیمی اداروں کو دسہرہ کی تعطیلات

حیدرآباد _ 13 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے 5 اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو دسہرہ کے تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس مہینے کی 26 تاریخ سے 8 اکتوبر تک کل 13 دنوں تک  دسہرہ کی تعطیلات رہیں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ 25 ستمبر اور 9 اکتوبر کو اتوار ہوں گے اس لیے دسہرہ کہ  کل 15 دن چھٹیاں ہوں گی۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے 10 اکتوبر یعنی پیر کو دوبارہ کھلیں گے۔

 

ابتدائی طور پر یہ  اطلاعات ملی تھیں کہ کلاس 9 اور 10 کی چھٹیوں میں اس بار کمی متوقع ہے، تاہم تازہ طور پر 15 دنوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس سے واضح ہوگیا ہے کہ تمام جماعتوں کو مساوی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button