انٹر نیشنل

آج رات چاند کعبہ کی عین اوپر ہوگا

ریاض کے این واصف

کرۂ ارض کے مرکز کعبہ پر آج رات چاند عین اوپر ہوگا۔ سعودی عرب میں فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ انجینئرماجد ابوزاہرہ نے کہا ہے کہ آج منگل کو چاند کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’چاند کعبہ کے عین اوپر مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق 8 بجکر 6 منٹ پر ہوگا جسے بدھ کا سورج طلوع ہونے تک دیکھا جاسکے گا۔

انہوں نے کہاہے کہ ’چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے اس وقت کے اعتبار سے کہیں سے بھی کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جاسکتا‘۔’تاہم مکہ کے قریبی شہروں کے لیے کعبہ کی سمت کا تعین کرنا مفید نہیں ہوگا جن میں جدہ ، طائف اور عسفان وغیرہ شامل ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button