نیشنل

18 اکتوبرکو بی سی سی آئی کے صدرکیلئے انتخابات

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر کے تقرر کے لیے انتخابات 18 اکتوبرکو ہوں گے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے مقرر ریٹرننگ آفیسر اے کے جوتی نے ہفتہ کو ریاستی ایسوسی ایشنوں کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 4 اکتوبر کو شام 6 بجے سے پہلے اپنے نمائندوں کو نامزد کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کی فہرست کا مسودہ 5 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ اس مسودے پر اعتراضات طلب کرنے کے لیے اگلے دو دن کا وقت دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button