جرائم و حادثات

حیدرآباد، خوفناک سڑک حادثہ 3 ہلاک، لڑکی بھی شامل

حیدرآباد: شہرکے مضافاتی علاقہ میڑچل میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ کل رات میڑچل بس ڈپو کے قریب پیش آیا، تیز رفتار موٹرسائیکل لاری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں راہگیر سے ٹکرا کرلاری کے سامنے گرپڑی۔ اس حادثہ میں تین نوجوان موقع پرہی ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ پولیس نے حادثہ کے فوری بعد مقام حادثہ پرپہنچ کرنعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا اورلاری ڈرائیورکے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button