جنرل نیوز

کھمم میں غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم

آج کھمم شہر کے این ایس پی کالونی میں واقع مکہ مسجد میں عوام ہند ویلفر ایڈ چراٹبل فاؤنڈیشن کی جانب سے غرباء و مستحقین میں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئیں اس موقع پر مہمانان خصوصی کی طور پر ڈاکٹر کرا پاٹی پردیپ ماہرہ اطفال ڈاکٹر ایم ایف گوپی ناتھ ہارٹ اسپسلیشٹ محمد جاوید سٹی صدر کانگریس کھمم نے شرکت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے غرباء و مستحقین میں راشن کٹس تقسیم کیے

 

اس موقع پر مہمانان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ خدمت خلق سے بہت خوش ہوتا ہے ضرورت و مستحقین کا خیال رکھنا ہی انسانیت کی عظیم خدمت ہے عوام ہند ویلفر ایڈ چراٹبل فاؤنڈیشن کے چیرمین حافظ محمد جواد احمد کے صحافی سماجی ملی خدمات کو سراہتے ہوئے کھمم شہر کے لیے خوش عین بات قرار دیا اس موقع پر 50 سے زائد راشن کٹس تقسیم کیے گئے فی کٹ میں 25 کیلو چاول کے علاوہ ایک ماہ کا مکمل کرانہ سامان فراہم کیاگیا یہ پروگرام کی نگرانی مکہ مسجد کھمم کے صدر علی خان صاحب اور امام مسجد حافظ سید سلیم نے کی

متعلقہ خبریں

Back to top button