جنرل نیوز

مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور کاماریڈی میں تقریب یوم جمہوریہ ہند تزک واحتشام سے منایا گیا

کامریڈی:  ہندوستان امن و بھائی چارہ کا دیش ہے، جمہوری اقدار کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے، ہندوستان میں امن کے تحفظ کے لیے آئین بنایا گیا، اسلام بھی امن و شانتی کی تعلیم دیتا ہے، اور مسلمان آئین پر بھروسہ کرکے امن کے قیام اور جمہوری نظام کے تحفظ کے ساتھ انصاف چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار محترم جناب محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی نے رسم پرچم کشائی انجام دینے کے بعد کیا، اور کہا کہ طلبائے مدرسہ ہذا نے اس موقع پر جو وطن عزیز بھارت کے پرچم کو ہمیشہ اونچا رکھنے اور وطن سے محبت پر مبنی نظمیں اور تقاریر پیش کیں سن کر اکابر سے محبت اور انکی قربانیاں اور انکی دور اندیشی اور وسعت نظری کا احساس ہوا، اس موقع پر اساتذہ مدرسہ کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے معزز ذمہ داران نے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری ملک کی سالمیت اور امن بھائی چارہ پیار ومحبت کے ساتھ ملک کی بقاء وترقی کے لئے تمام اہل وطن کو بلاتفریق مذہبی وسیاسی وابستگی خدمت انجام دینے پر تفصیلی روشنی ڈالی، محمد فیاض الدین معتمد جامع مسجد مرکز کاماریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ معزز شہریان کاماریڈی ونوجوانان کاماریڈی نے قومی پرچم کو سلام پیش کیا، حافظ عبدالواجد علی خان حلیمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی صدارت میں پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، اس موقع پر حافظ یوسف انور حلیمی، مفتی ریحان قاسمی، حافظ تقی الدین، حافظ عبد الحلیم نقشبندی، حافظ عدنان، مولوی شیخ حبیب، حافظ حیدر علی، حافظ سراج، مولانا شعیب خان، مولانا نظرالحق قاسمی، الحاج سید عظمت علی، میر فاروق علی، شیخ اسماعیل، محمد عباداللہ، محمد سلیم الدین ودیگر موجود تھے حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ حافظ محمد مجاہد منہاجی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button