عام آدمی پارٹی میں پھوٹ – راجیہ سبھا کے 7 ارکان پارلیمنٹ کا بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی میں بڑی پھوٹ پڑ گئی ہے، جس کے نتیجے میں راجیہ سبھا میں پارٹی کی صفوں میں واضح تقسیم سامنے آ گئی۔
پارٹی کے 10 ارکانِ پارلیمنٹ میں سے 7 اراکین نے الگ راستہ اختیار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ صرف تین ارکان ہی پارٹی کے ساتھ باقی رہ گئے ہیں۔ جن سنجے سنگھ ؛ بلبیر سنگھ اور این ڈی گپتا شامل ہیں
اس پیش رفت کے بعد اروند کیجریوال کی قیادت والی جماعت کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ارکان نے پارٹی کی پالیسیوں سے اختلاف کے سبب یہ قدم اٹھایا ہے۔
راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ خود بھی اس گروپ کے ساتھ شامل ہیں اور دو تہائی سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہونے کے باعث بی جے پی میں انضمام کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ انسدادِ انحراف قانون کے تحت کسی ممکنہ نااہلی سے بچا جا سکے۔
سیاسی حلقوں میں اس اچانک پیش رفت کو اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے دور رس اثرات متوقع ہیں۔



